*✨✨✨✨✨ ﷽✨✨✨✨*
*•┈┈•┈┈•┈┈••⊰⊰✿✿⊱⊱••┈┈•┈┈•┈┈••*
☑ *داستان نمبر _4*
*📖"دھریہ اور شیخ مفید"*
*•┈┈•┈┈•┈┈••⊰⊰✿✿⊱⊱••┈┈•┈┈•┈┈••*
*✍🏻*ایک مرتبہ بغداد میں ایک ایسا شخص آیا جو منکر خدا تھا اور کوئی دلیل ماننے کو تیار نہیں ہوتا تھا، کہتا تھا میری عقل میں یہ بات نہیں آتی ہے کہ خدا ہے بلکہ یہ کائنات خودبخود بنی ہےاور چل رہی ہے _ اس دور کا جو وزیر تھا اس نے شیخ مفید سے درخواست کی کہ سب عالم اسے سمجھا نے سے قاصر ہیں آپ ہی کسی طرح اس فتنے کا مقابلہ کریں یہ تو روزانہ دربار میں آتا ہےاور کہتا ہےکہ کوئی مسلمان مجھے قائل نہیں کر سکتا_ جبکہ آپ کو معلوم ہے کہ اس دربار میں غیر مسلموں کے سفیر بھی ہوتے ہیں شیخ مفید نے کہا کہ اچھا اگر آپ کی خواہش ہے تو ٹھیک ہے میں آتا ہوں _ بہرحال شیخ مفید دربار میں پہنچے اور اس شخص سے کہا تو نے ان سب کا مقابلہ کیا اور تیرا دعویٰ ہے کہ کوئی بھی تجھے جواب نہ دے سکا تو ٹھیک کل میں وقت پر پہنچوں گا اور تجھے تیرے سوال کا جواب دونگا لیکن دیکھ ایسا نہ ہو کہ تو گھبرا کر کہیں فرار ہو جائے اور یہاں واپس نہ آئے- اس نے اطمینان سے کہا فرار ہونے کا امکان نہیں مجھے تو آپ کی جانب سے کوئی خطرا نہیں_ شیخ مفید نے کہا کہ کل دیکھیں گے کہ کون فرار کرتا ہے_ اب اگلا دن آیا تو شیخ مفید کو دربار میں پہنچنے میں دیر ہوئی تو وہ کہنے لگا شیخ مفید خوف سے بھاگ گئے، جب شیخ مفید کافی دیر کے بعد دربار میں پہنچے اور فرمایا کہ میرے دیر سے آنے کا سبب یہ تھا کہ میں نے آج ایک عجب منظر دیکھا اور میں حیران رہ گیا اور میرے قدم آگے نہ بڑھ سکے_ میں نے دیکھا کہ دریا میں ایک کشتی چل رہی ہے اور کوئی چلانے والا نہیں ہے وہ ایک کنارے پر جاتی ہے مسافر کو سوار کرتی ہے اور دوسری طرف اتارتی ہے پس یہ منظر کو میں نے دیکھا کہ کوئی کشتی چلانے والا نہیں کشتی خودبخود چل رہی ہے_ شیخ مفید کی اس بات کو سن کر اس دھریہ نے ایک مرتبہ قہقہہ لگایا اور کہا کہ کس احمق سے میرا مقابلہ کروا رہے ہو یہ ممکن ہی نہیں کہ جب کوئی چلانے والا موجود نہیں تو کشتی یہاں سے وہاں کیسے جاسکتی ہے ؟؟ بس جیسے اس نے یہ بات کہی شیخ مفید نے کہا کہ تو مجھے احمق کہہ رہا ہے جبکہ تو اپنے بارے میں کیا خیال کرتا ہے جب تو ایک کشتی کے بارے میں تصور نہیں کر سکتا تو اتنی بڑی کائنات کے بارے کیسے تجھے خیال ہے کہ بغیر چلانے والے کے یہ کائنات چل رہی ہے_ ایک مرتبہ دھریہ بے اختیار کہہ اٹھا کر آج تک کسی نے اس طریقہ سے مجھ سے مناظرہ نہیں کیا تھا اور وہ کلمہ شہادتین پڑھ کر مسلمان ہو گیا"*
*•┈┈•┈┈•┈┈••⊰⊰✿✿⊱⊱••┈┈•┈┈•┈┈••*
*📚 حوالہ"قصص العلماء ص 398"*
*•┈┈•┈┈•┈┈••⊰⊰✿✿⊱⊱••┈┈•┈┈•┈┈••*
*📿امام_زمانہ (عج) کے ظھور میں تعجیل کے لئے صلوات___ألـلَّـھُــــــمَــ ؏َـجــــــــــِّـلْ لِوَلــــــیِـڪْ ألــــــــــْـفـــــَـرَج!📿*
*•┈┈•┈┈•┈┈••⊰⊰✿✿⊱⊱••┈┈•┈┈•┈┈••*
Comments
Post a Comment