*✨✨✨✨✨ ﷽✨✨✨✨*
*•┈┈•┈┈•┈┈••⊰⊰✿✿⊱⊱••┈┈•┈┈•┈┈••*
*☑"داستان نمبر _3*
*📖"عالِم کے سامنے"*
*•┈┈•┈┈•┈┈••⊰⊰✿✿⊱⊱••┈┈•┈┈•┈┈••*
*✍🏻"حضرت رسول خدا صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کے پاس ایک شخص انصار میں سے آیا اور اس نے سوال کیا!! "اے رسول خدا(ص) اگر کسی کا جنازہ مشایعت و تدفین کے لئے تیار ہو اور دوسری طرف علمی نشست ہو جس میں شرکت کرنے سے کسبِ فیض ہو اور دونوں بیک وقت ہوں اور وقت بھی،، اتنا نہ ہو کہ دونوں جگہ کوئی شرکت کر سکے اگر ایک میں شریک ہو تو دوسرے سے محروم رہ جائے تو ایسی صورت میں آپ کس کو پسند کریں گے تاکہ میں بھی اسی میں شرکت کروں؟ آنحضرت(ص) نے ارشاد فرمایا!!" اگر دوسرے لوگ موجود ہیں جو جنازہ کے ہمراہ جا کر اسے دفن کریں،، تو تم علمی بزم میں شرکت کرو کیونکہ ایک علمی بزم میں شرکت ہزار جنازوں کی مشایعت میں حاضری،، ہزار بیمار کی عیادت، ہزار رات کی عبادت، ہزار دن کے روزوں، ہزار درہم صدقہ ہزار غیر واجب حج اور ہزار واجب جہاد سے بہتر ہے؛" یہ سب چیزیں کہاں اور عالِم کی خدمت میں حاضری کہاں؟؟ کیا تمہیں نہیں معلوم کہ علم کے بدولت خدا کی اطاعت کی جاتی ہے اور علم کے ذریعہ عبادت خدا ہوتی ہے،، دنیا و آخرت کی خیر و بھلائی علم سے وابستہ ہے جس طرح سے دنیا و آخرت کی برائی جہالت سے جدا نہیں""*
*•┈┈•┈┈•┈┈••⊰⊰✿✿⊱⊱••┈┈•┈┈•┈┈••*
*📚"حوالہ بحار الانوار ج 1 ص 304"*
*•┈┈•┈┈•┈┈••⊰⊰✿✿⊱⊱••┈┈•┈┈•┈┈••*
*📿امام_زمانہ (عج) کے ظھور میں تعجیل کے لئے صلوات___ألـلَّـھُــــــمَــ ؏َـجــــــــــِّـلْ لِوَلــــــیِـڪْ ألــــــــــْـفـــــَـرَج!📿*
*•┈┈•┈┈•┈┈••⊰⊰✿✿⊱⊱••┈┈•┈┈•┈┈••*
Comments
Post a Comment